ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال: ممتا حکومت نے بیر بھوم تشدد میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری دی

مغربی بنگال: ممتا حکومت نے بیر بھوم تشدد میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری دی

Tue, 05 Apr 2022 14:22:08    S.O. News Service

کولکاتہ، 5؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو گروپ ڈی کے 10 لوگوں کو نوکریاں دی ہیں۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بات رکھی ہے۔ بیر بھوم تشدد کا شکار ہونے والے 10 لوگوں کو آج سرکاری نوکری دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی لیڈر کے قتل کے چند گھنٹے بعد ضلع کے رام پورہاٹ تھانہ علاقہ کے تحت بوگتوئی گاؤں سے 8 لوگوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ 21 مارچ کو پیش آنے والے اس واقعے نے کلکتہ ہائی کورٹ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ میں معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی ہدایت دی گئی۔

وہیں وزیراعلی ممتا بنرجی نے واقعے کے دو دن بعد متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لواحقین کو مالی مدد اور سرکاری نوکریوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ آتشزدہ گھروں کی مرمت بھی کروائیں گی ۔سی بی آئی نے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے سی بی آئی کی طرف سے گرفتار کئے گئے نو افراد کا ماہر نفسیات سے فارنسک ٹیسٹ کروا کر سچ اور جھوٹ کا پتہ لگانے کا فیصلہ کیا۔


Share: